ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی نوجوان آج چل بسا

بھٹکل میں سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی نوجوان آج چل بسا

Thu, 09 May 2019 18:33:59    S.O. News Service

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز)  کل تعلقہ کے اُترکوپّا پنچایت حدود کے  کوچوڑی میں ایک نوجوان  سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی ہوا تھا، آج جمعرات کو وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ہے۔

 دنیش گنیش مراٹھی (25) کل بدھ کو اپنے کھت میں کام کرنے کے دوران ایک سانپ نے ڈس لیا تھا، اسے شدید زخمی حالت میں منی پال لے جایا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ حالت میں سدھار نہ ہونے کی وجہ سے اُسے  منی پال اسپتال سے واپس  بھٹکل  سرکاری اسپتال لایا گیا، جہاں آج دوپہر اُس نے دم توڑ دیا۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے  لے جایا گیا ہے، جس کے بعد نعش گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

اس تعلق سے پولس تھانہ میں کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔


Share: